• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پروپیگنڈا مسترد، آزادی کی تحریک میرے خون میں رواں ہے، سید علی گیلانی


کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے پارٹی سے علیحدگی کی وجوہات سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

اپنے ایک بیان میں بزرگ رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی سے علیحدگی کا مطلب حق خودارادیت کی تحریک سے علیحدہ ہونا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک ان کے خون میں دوڑ رہی ہے، آزادی کی جدوجہد کے راستے سے انہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہٹا سکتی۔

واضح رہے کہ علی گیلانی نے پارٹی کے موجودہ حالات کو پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتایا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی میڈیا کے پروپگینڈا کو بے بنیاد قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے لیے ہزاروں شہیدوں کی قربانیوں سے جاری اس جدوجہد سے انہیں کوئی الگ نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین