وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں 14 نکات پر غور ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔ کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر بھی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں عراق اور دیگر ممالک کے لئے زائرین کی پالیسی کاریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں جعلی ڈگری والے پائلٹس کے لائسنس کی منسوخی پر بھی غور ہوگا۔