• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے شفیق آباد میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شفیق آباد کے علاقے میں ایک نوجوان کی ہوائی فائرنگ کی فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے فوٹیج کی مدد سے فائرنگ کرنے والے ملزم عظیم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ جبکہ مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔ ملزم کی گاڑی میں بیٹھ کر ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

تازہ ترین