• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید منور حسن بہترین رہنما تھے، ریاض شاہد گھمن

ہمبرگ(پ ر) تحریک کشمیر جرمنی ہمبرگ کے صدر ریاض شاہد گھمن نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن کے انتقال پر کہا کہ مرحوم نہ صرف اہل پاکستان بلکہ پوری امت کے قائد اور رہنما تھے، انہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اللہ کے دین کی خاطر بڑی جرأت اور دلیری سے استقامت کا مظاہرہ کیا، مسلمانوں کی آزادی اور خود مختاری کے لیے ہمیشہ ان کے حق میں آواز بلند کی ،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ان کا مشن تھا اور اس سلسلے میں پاکستان کے عوام کی رہنمائی کرتے رہے ،ان کی ملک اور قوم اور امت مسلمہ کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اسے پورا کرنا بہت مشکل ہے ان کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پاکستان میں جمہوریت کی خاطر اپنا نمایاں کردار ادا کیا، آمریت کے خلاف تاریخی جدو جہد کرتے رہے ہیں ،کرپشن سے پاک اسلامی جمہوری پاکستان کے لیے ساری زندگی کو وقف رکھا ،مشکل اور نا مساعد حالات میں حق اور سچ کا دامن نہیں چھوڑا صاف اور شفاف سیاست کے کوشاں رہے اور دینی جماعتوں کے اتحاد کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ ریاض شاہد نے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔

تازہ ترین