• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں کورونا کے ساتھ جینا ہوگا، جلد خاتمے کے آثار نہیں، گورنر

ہمیں کورونا کے ساتھ جینا ہوگا، جلد خاتمے کے آثار نہیں، گورنر 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے الخدمت اسپتال ناظم آباد میں قائم کی گئی کورونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، اراکین صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ ، ریاض حیدر اور کارپوریٹ بزنس گروپ کے روح رواں اظفر احسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لیب میں عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق ٹیسٹ کیا جائے گا جس کی فیس 3000 روپے رکھی گئی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ الخدمت کے طبی مراکز عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، اس کے جلد خاتمے کے آثار نہیں ہیں ۔ گورنر نے لیب کے قیام کے ضمن میں کارپوریٹ بزنس گروپ اور اظفر احسن کے تعاون کو سراہا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبہ کے تین اسپتالوں کو وفاق کے حوالے کئے جانے کے سوال پر کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت وفاقی حکومت ان اسپتالوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرے گی ۔

تازہ ترین