• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیموں گوٹھ، بجلی کے غیرقانونی کنکشن ختم کرنے سے متعلق درخواست پر نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لیمو گوٹھ میں کے الیکٹرک کے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر سی ای او کے الیکٹرک، یو سی چیئرمین لیموں گوٹھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔ عدالت نے 8جولائی کو فریقین کو زاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔ عدالت نے کے الیکٹرک کو ڈی ایم سی ایسٹ کے ساتھ مل کر لیموں گوٹھ میں غیر قانونی کنکشن کو فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں الیکٹرک کے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فیڈر میں غیر قانونی کنکشن لگا کر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاری ہے، شدید گرمی کے دنوں میں بھی 12 , 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، بجلی فراہمی بھی صحیح نہیں کی جاری جس کے باعث ہمارے کئی چیزیں بھی جل گئی ہیں ۔

تازہ ترین