آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید سیکیورٹی گارڈز کی نمازجنازہ ،کوئی سرکاری شخصیت شریک نہیں ہوئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کی تدفین کردی گئی، خیبرپختونخوا کے رہائشی افتخار وحید اور خدایار کو کراچی میں ہی سپرد خاک کیا گیا ہے۔سیکیورٹی کمپنی حکام کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈز کے خاندان کے افراد نے کراچی میں ہی تدفین کی، خدایار کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقےعابد آباد اور افتخار وحید کواورنگی ٹاؤن مومن آباد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،نماز جنازہ و تدفین میں سیکورٹی کمپنی کے حکام اور ساتھی ورکرز نے شرکت کی، کوئی حکومتی یا سرکاری شخصیت شہدا کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوئی ،واضح رہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز اسٹاک ایکسچینج پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہوئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید