آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پنجاب، 107 ارب کا ضمنی بجٹ منظور، اپوزیشن کا احتجاج، نعرے

پنجاب، 107 ارب کا ضمنی بجٹ منظور، اپوزیشن کا احتجاج، نعرے


لاہور ( نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی نے ایک کھرب 7ارب51لاکھ12ہزار842 روپے مالیت کےضمنی بجٹ 2019-20ء کی منظوری دے دی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج، جھوٹ جھوٹ کے نعرے بلند کئے۔ اجلاس میں اسمبلی ،فنانس اور لاء ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو تین تین اضافی تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا گیا۔ دیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ اجلاس میں ضمنی بجٹ پر اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی کٹوتی کی تحاریک پر بحث کی گئی۔پیپلزپارٹی کے رکن سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ چاہتے ہیں حکومت قائم رہے لیکن حکومت اپنے وزن سے ہی گر رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید