• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھیلوں کی 16فیڈریشن کو خصوصی گرانٹ جاری کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزاکی ہدایت پر کھیلوں کی 16فیڈریشن کو خصوصی گرانٹ جاری کردی ہے، نیشنل فیڈریشنز کی آڈٹ رپورٹ ملنے کے بعد یہ رقم جاری کی گئی ہے ،قومی کھیل ہاکی کو15لاکھ روپے دئیے گئے ہیں،پاکستان اسپورٹس بورڈ نے یہ ہدایات بھی جاری کی ہے کہ یہ رقم کھلاڑیوںکی تربیت اور کوچنگ پر خرچ کی جائے اور یہ رقم انتظامی اخراجات پر نہ خرچ کی جائے،پاکستان والی بال فیڈریشن کو سب سے زیادہ30لاکھ روپے دئیے گئے ہیں،اتھلیٹکس ،اسنوکر،کبڈی اور شوٹنگ فیڈریشن کو 20,20لاکھ روپے، نیٹ بال، کراٹے،تائی کوانڈو،ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ فیڈریشن کو دس،دس لاکھ روپے۔ اسکواش، باڈی بلڈنگ،ٹینس، بیڈ منٹن،جوڈو اور ہاکی فیڈریشن کو 15,15لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ہیں۔

تازہ ترین