کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر ہاؤسنگ اور مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اگر مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہوں تو حکومت سے الگ ہونا کوئی جرم نہیں۔ویسے بھی حکومت چھوڑتے ہوئے وزارت لینی نہیں دینی پڑتی ہے،بڑا آسان کام ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ سے مشاورت نہیں ہو رہی، پرفامنس نہیں ہے، ق لیگ ڈس کریڈٹ ہو رہی ہے۔
حکومت سے الگ ہونا ممکن ہے؟تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عین ممکن ہے، حکومت سے الگ ہونا کوئی جرم نہیں۔