• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا روسی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ، توانائی تعاون پر گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، اور توانائی تعاون پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ روس امریکا اور عالمی منڈی کو فوری طور پر 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس نومبر میں مزید 5 لاکھ ٹن اور بعد میں 10 لاکھ ٹن ڈیزل فوری فراہم کرے گا۔

روسی صدر کے ایلچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ توانائی تعاون کو سراہتے ہیں، روس اور امریکا کے توانائی کے شعبے میں تعاون سے دنیا کو فائدہ ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید