• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ درج 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ الزام نمبر 79/2020کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ میں ایس ایچ او تھانہ میٹھادر رضوان پٹیل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمہ قتل،اقدام قتل، پولیس مقابلہ ، ایکسپلوزیو ایکٹ، سندھ آرمرز ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں منگل کو سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی اطلاعی رپورٹ کے ساتھ ایف آئی آر جمع کرائی گئی۔

تازہ ترین