• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وبا،سندھ میں کچھ حلقوں پر ضمنی انتخابات نہیں ہورہے،بلاول

اسلام آباد، کراچی(آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ کورونا وباکے دنوں میں سندھ میں کچھ حلقوں پر ضمنی انتخابات نہیں ہورہے،ہمیں پاکستان کیلئے وزیر اعظم چاہئے، عمران خان خود کو واحد آپشن قرار دیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب اور سوشل میڈیا پر پیغام میں کیا، زرداری ہائوس اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے پارٹی رہنمائوں کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا کے پھیلائوکے باوجود گلگت بلتستان میں انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، اگر وباکے دنوں میں بھی گلگت بلتستان میں انتخابات ہوئے تو وہ خود بھرپور طریقے سے انتخابات کی مہم چلائیں گے، گلگت بلتستان کے انتخابات میں انشااللہ پیپلزپارٹی جیتے گی،عمران خان اور پی ٹی آئی کی شکست ہوگی اور ان کے احتساب کا آغاز ہوگا، اجلاس میں پارٹی چیئرمین کو گلگت بلتستان کی قیادت نے علاقہ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور گلگت بلتستان میں کورونا کو قابو پانے میں حکومتی نااہلی سے آگاہ کیا گیا، شرکاءاور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے چیئرمین کو اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے حوالے سے بریفنگ دی،بلاول بھٹونے پارٹی رہنمائوں کو ہدایات دیں کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں۔

تازہ ترین