• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز عیسٰی کو دھمکیاں دینے والے ملزم نے معافی مانگ لی ،سپریم کورٹ کل کیس کی سماعت کریگی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور دھمکی پر مبنی شرمناک الفاظ استعمال کرنے کے مرتکب ملزم خطیب آغا افتخار الدین مرزا اور اسکے ساتھیوں کیخلاف از خود نوٹس توہین عدالت کیس کی سماعت کل بروز جمعرات کرے گی ،دوسری جانب ملزم نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے ، منگل کے روز ملزم افتخارالدین نے وکیل سرکار عباس کے توسط اس حوالے سے توہین عدالت کے ازخود نوٹس کیس میں بیان حلفی جمع کروادیاہے ،جس میں ملزم نے اپنے اس فعل پر سخت شرمندگی اور ا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑتے ہوئے نجی محفل میں غیر ارادی طور پر عدلیہ اور ایک جج کے خلاف ادا کئے گئے توہین آمیز الفاظ پر معافی کاخواستگار ہوں ۔

تازہ ترین