• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ اور گوادر فری زون میں ٹیکس کا استثنیٰ لاگو

اسلام آباد (حنیف خالد) آج سے پورے ملک میں فنانس ایکٹ 2020ء نافذ ہو گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کی متقضیات پورا کرتے ہوئے گزشتہ شب قومی اسمبلی میں منظور ہونے والے وفاقی بجٹ 2020-21ء اور اسی کے ساتھ قومی اسمبلی کے منظور کئے گئے فنانس بل 2020ء پر دستخط کر دیئے جس کے نتیجے میں فنانس بل 2020ء فنانس ایکٹ کی شکل اختیار کر گیا۔ یہ ایکٹ 30جون 2021ء تک وفاق اور چاروں صوبوں میں نافذ العمل ہو گا۔ ایف بی آر نے قومی اسمبلی کے منظور کردہ اور صدر پاکستان کے توثیق شدہ وفاقی بجٹ اور فنانس ایکٹ 2020ء میں انکم ٹیکس‘ کسٹمز‘ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی‘ سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی ایس آر اوز منگل اور بدھ کی درمیانی شب جاری کر دی ہیں۔ انکے نفاذ سے ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

تازہ ترین