راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ گزشتہ مالی سال کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ کورونا وباء کے باعث لاک ڈائون بتایا جاتا ہے، گزشتہ مالی سال 2019\20ء کیلئے 75کروڑ کا ہدف مقرر کیا گیاتھا ، 30جون کو 82فیصد ریکوری کی جا سکی۔