پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور خزانہ کے رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چارسدہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت زرعلی خان ہمایوں اختر، حیدر علی خان عبداللہ جان خالد جان سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر اظغر خان نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرےد رج تھے . اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ہمارے گھروں پر سڑک بنا رہی ھے لیکن ہمیں گھروں کی قیمت ادا نہیں کر رہی جبکہ آباد یوں کا ریٹ اتنا کم لگا یا گیا کہ دوبارہ تعمیر کرنا غریب عوام کے لئے مشکل ہے انہوں نے کہا کہ زمین کا ریٹ 25 لاکھ فی مرلہ ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے زمین کا ریٹ 96ہزار لگا رہی ہے اور وہ بھی نہیں دیتے اور زمینوں پر دوکانیں ہے جو کرایہ پر دی ہے تاہم کرایہ داروںکو بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جائز ادائیگی ظلم ہوگا مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم نے عدالت سے بھی رجوع کیا انہوں نے کہا کہ مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے حدود میں آنے والے جائیداد مالکان کو پورا معاوضہ دیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بنی گالا تک وسیع کرینگے ۔