آپ آف لائن ہیں
بدھ23؍ذیقعد 1441ھ 15؍ جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گوجرانوالہ ، 4 علاقوں سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر 6 علاقوں میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سے 4 علاقوں سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کے مطابق گوجرانوالہ کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جن میں سے 4 میں ختم اور 2 میں علاقوں میں تا حال بر قرار ہے۔

ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن ،احمد نگر اور قلعہ دیدار سنگھ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے اور واپڈا ٹاؤن کی 9 گلیوں اور پیپلز کالونی کے ایکس اور وائی بلاک میں لاک ڈاؤن برقرار ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسوں میں واضح کمی آنے کے بعد متاثرہ علاقوں کو کلیئر کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

قومی خبریں سے مزید