آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایس آر بی ٹیکس وصولی میں 10ویں برس بھی اضافہ

سندھ یونیو بورڈ (ایس آر بی) نے ٹیکس وصولی میں اضافے کا تسلسل 10 برس سے برقرار رکھا ہوا ہے۔

30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ایس آر بی نے 105 اعشاریہ 9 ارب روپےکا ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ مالی سال 2018-19 کی نسبت 5اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے۔

اس طرح معیشت کی سست روی اور کورونا وبا کے بعد آنے والےجمود میں یہ کارکردگی شاندار رہی ہے۔

ترجمان ایس آر بی محمد علی مزگانی کے مطابق کورونا وائرس سے ملکی معیشت اور خاص طور پر سندھ میں 4 ماہ سے معاشی سر گرمیاں معطل ہیں، لیکن ایس آر بی میں ٹیم ورک اور پروفیشنلزم کی وجہ سے ریونیو میں گذشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس آر بی کا یہ اعزاز ہے کہ 2011ء میں اس کا قیام عمل میں آیا، اس کے بعد محکمے کے ریونیو میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

ترجمان ایس آر بی نے یہ بھی بتایا کہ 105 اعشاریہ 9 ارب میں سے 100 اعشاریہ 3 ارب سندھ سیلز ٹیکس کی مد میں وصول ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد اضافہ ہے۔

محمد علی مزگانی نے کہا کہ گزشتہ مالی 2018-19 میں سیلز ٹیکس وصولی 93 اعشاریہ 10 ارب روپے تھی، بقیہ 5 اعشاریہ 6 ارب روپے سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈز وصولی ہے۔

ترجمان کے مطابق ادارے کی شاندار کار کردگی کی وجہ نہ صرف ٹیکس پیئرز کا اعتماد ہے بلکہ حکومت سندھ کی بھی انہیں بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے مالی سال 2020-21 کے لیے انہیں 135 ارب کا ہدف دیا گیا ہے جو 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کی نسبت 27 اعشاریہ 5 فیصد زیادہ ہے، تاہم ہماری پروفیشنل ٹیم یہ ہدف حاصل کرنےمیں کامیاب رہے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید