شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ میں دستور ڈے منایا گیا اس سلسلہ میں مرکزی تقریب پی ڈی پی کے سابق صوبائی صدر اور پی ٹی آئی کے رہنما پیر ارشد ہاشمی کی اقامت گاہ پر منعقد ہوئی جس میں القلم کے چیئرمین چوہدری شہزا د علی ورک، پی ٹی آئی کے نامزد چیئرمین بلدیہ شیخوپورہ حاجی غلام نبی ورک، سابق ضلعی آرگنائزر پی ٹی آئی کنور عمران سعید ایڈووکیٹ، پی ڈی پی کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر وحید اختر سلودھی، تسلیم خان افٖغانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر ارشد ہاشمی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے 1973کے متفقہ آئین کی منظوری کیلئے اپنا انتھک کردار ادا کیا مگر افسوس اس آئین کی منظوری کے بعد بعض اقتدار پرست حکمرانوں کی ہوس نے نہ صرف ملک کو دو لخت کردیا بلکہ اپنے مفادات کی خاطر اس کو نظریہ ضرورت کے تحت بھی استعمال کیا، ملکی آئین و دستور کا حلیہ بگاڑنے والے آج کس منہ سے جمہوریت کا چیمپئن بننے کی کوشش کررہے ہیں