• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمرہ رضا میر جلد اپنا پہلا سولو گانا ریلیز کرنے کیلئے تیار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار آصف رضامیر کی اہلیہ اور احدرضامیر کی والدہ ثمرہ رضا میر جلد اپنا پہلا سولوگانا ریلیز کرنے والی ہیں۔ ثمرہ نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں خواتین کا پہلا میوزیکل گروپ انہوں نے ہی تشکیل دیا تھا۔انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ثمرہ نے لکھا کہ نہ جانے آپ میں سے کتنے لوگوں کو علم ہوگا کہ میں نے پاکستان میں خواتین کا پہلا میوزیکل گروپ تشکیل دیا تھا۔ثمرہ نے بتایا کہ انہیں قرنطینہ کے اوقات میں اپنا پسندیدہ کام کرنے کیلئے وقت ملا اور اب وہ اس گانے پر مداحوں کی رائے کی منتظر رہیں گی جو وہ جلد ریلیز کرنے والی ہیں۔ثمرہ اکثراپنی بہو سجل علی کیلئے بھی سوشل میڈیا پر تعریفی پوسٹس کرتی رہتی ہیں۔اس سے قبل ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بیحد خوش قسمت ہیں کہ قرنطینہ میں سجل ان کے ساتھ ہیں۔ثمرہ کے مطابق سجل ان کی بہترین دوست ہیں۔ احد اور سجل کی شادی مارچ میں ابوظہبی میں ہوئی تھی جس کے بعد سجل اس عالمی وبا کے دوران فیملی کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزاررہی ہیں۔

تازہ ترین