• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنوعاقل: ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق

پنوعاقل میں قومی شاہراہ پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹریلر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عبدالسمیع دستی، یوسف دستی اور مبشر دستی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا چوتھا ساتھی مجیب الرحمٰن زخمی ہوا۔ تینوں لاشوں اور زخمی کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔

تازہ ترین