• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ریاض کا کراچی بحریہ ٹائون میں جدید گلوپارک بنانے کا اعلان

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے کراچی بحریہ ٹائون میں میگا شاپنگ مال اور دبئی گارڈن پارک کی طرز پر گلو پارک بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بحریہ ٹائون قومی اور بین الاقوامی سیاحت کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریگا۔ یہ ایک پریمیم شاپنگ مال ہو گا جہاں ہر قسم کے مقامی اور بین الاقوامی برانڈز موجود ہونگے‘ ہر طرح کی تفریح کیلئے گیمز ایریاء، میوزک ایریاء اور کھانے کے مشہور نیشنل اور انٹرنیشنل ریسٹورنٹ اور کیفے بھی اس میں شامل ہیں۔ دبئی میں گلو گارڈن کی طرز پر بنایا گیا یہ پاکستان کا پہلا گلو پارک ہے جو اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی بننے جا رہا ہے۔ یہ شاپنگ مال اور پارک بحریہ ٹائون کے رہائشیوں اور گردو نواح کے لوگوں کیلئے ایک دلچسپ تفریحی مقام ہو گا اور کراچی کے لوگوں کیلئے بھی سیاحت کا مرکز بنے گا۔ یہ روشنیوں سے جگمگاتا ایک خوبصورت پارک ہے‘ جہاں بہت سے سمندری جانور اور سمندری پودوں کے روشن شاہکار پرکشش مقامات پر رکھے جائیںگے۔ سمندری کچھوا، سمندری گھوڑے، مچھلیاں اور مختلف قسم کے سمندری پودے شامل ہیں‘ جو بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی دلچسپی کا مرکز بنیں گے اور اس پارک کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیں گے۔ بحریہ ٹائون کراچی میں عالمی معیار کی دلچسپی اور تقریح کے مراکز موجود ہیں جو تعلیم، صحت کے ساتھ ساتھ ہر معیاری تفریح بحریہ ٹائون کے رہائشیوں اور کراچی کے لوگوں کو فراہم کر رہا ہے جس میں قابلِ ذکر بحریہ ڈانسنگ فائونٹین، ڈینزو، کارنیول، بحریہ ایڈونچر لینڈ، تھیم پارک، آئفل ٹاور شامل ہیں۔ بہت جلد پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد بھی مکمل کر لی جائے گی۔ یہ تمام مراکز پاکستان کی سیاحتی اور تقریحی صنعت کی ترقی میں قابلِ قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔دنیا کے سب سے اونچے مخروطی (اوبلسک)فلیگ پول پرپاکستان کی تاریخ کا بلند ترین قومی پرچم لہرادیا گیا ہے،اسکا باقاعدہ آ غاز 14اگست 2020 کوایک شاندار تقریب سے کیا جائے گا۔بحریہ ٹاؤن کراچی نے دنیا کا سب سے اونچا مخروطی (اوبلسک)فلیگ پول تعمیر کر کے ایک بار بھر ثابت کر دیا کہ وہ سر زمینِ پاک کا نام اور پرچم ہمیشہ سر بلند رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔100میٹر اونچائی والے اس فلیگ پول کو دنیا کے سب سے اونچامخروطی (اوبلسک)فلیگ پول بنایا گیا ہے۔110 ٹن وزنی اسٹیل سے بنے اس مخروطی مینار کی تعمیر6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کی گئی ہے۔ اونچائی کی مناسبت سے اس پر لہرانے والے پرچم کا سائز 15x22.5 میٹر رکھا گیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن ایک پرائیوٹ رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ ہے جو تعلیم ، صحت کے ساتھ ساتھ ہر معیاری تفریح بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور کراچی کے لوگوں کو فراہم کر رہا ہے جس میں قابلِ ذکر بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین، ڈینزو، کارنیول، بحریہ ایڈونچر لینڈ تھیم پارک،آئفل ٹاور شامل ہیں اور بہت جلد پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد بھی مکمل کر لی جائے گی۔

تازہ ترین