آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی،صدر موبائل، الیکٹرانک مارکیٹ کل سے کھولنے کا اعلان

کراچی،صدر موبائل، الیکٹرانک مارکیٹ کل سے کھولنے کا اعلان


صدر کراچی الیکٹرانک مارکیٹ ڈیلرز ایسویس ایشن محمد رضوان نے کل سے ریگل، صدر کی موبائل اور الیکٹرونک مارکیٹ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں تاجروں نے بہت ہمت سے نقصان کو برداشت کیا ہے، تاہم ایسے لاک ڈاؤن کا کیا فائدہ جس میں تجارتی مراکز بند اور علاقے کھلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مشکلات بڑھانے کے فیصلے نہ کرے۔

صدر کراچی الیکٹرانک مارکیٹ ڈیلرز ایسویس ایشن (کیڈا) نے اعلان کیا کہ 3جولائی سے ریگل، صدر کی موبائل، الیکٹرانک مارکیٹ کھل جائیں گی۔

تجارتی خبریں سے مزید