وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ معاشی اور ذاتی مفادات کیلئے عالمی بےحسی افسوس ناک ہے، دنیاکوبھارتی درندگی اور سفاکیت کو روکنا ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سفاکیت پرعالمی ضمیر آخر کب جاگے گا؟
انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی ہے، نانا کی لاش کےقریب بیٹھا نواسا انسانیت، انصاف کے علمبرداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ ایسا واقعہ مغرب میں ہوتا تو پوری دنیا میں اس کے اثرات محسوس کیے جاتے۔
ان کاکہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری نوجوانوں کا بے دریغ قتل عام کر رہا ہے۔