• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسائل کا رخ ضرورت مندوں کی جانب موڑا جارہا ہے، ظفر مرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا ہے کہ وسائل کا رخ ضرورت مندوں کی جانب موڑا جارہا ہے، یہی ریاست مدینہ کی حقیقی شکل ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز میں بیت المال کے جدید سافٹ وئیر سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پسماندہ طبقوں کی فلاح کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وسائل کا رُخ ضرورت مندوں کی جانب موڑا جارہا ہے، یہی ریاست مدینہ کی حقیقی شکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المال نے وزارت صحت کے اشتراک سے جدید مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں اس سافٹ ویئر کو پمز اسلام آباد سے منسلک کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی مالی امداد پاکستان بیت المال کی سماجی تحفظ کے لیے ایک بڑی اسکیم ہے۔

تازہ ترین