• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے موقف کا عالمی سطح پر اعتراف


اقومِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، بھارت کی مذمتی بیان رکوانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موقف کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔

سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

اجلاس کے دوران پی ایس ایکس حملے کے شہدا کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

چین کے مطالبے پر مذمتی بیان میں دہشتگردی میں ملوث عناصر، سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لانے پر زور دیا گیا۔

دوسری جانب بھارت نے سلامتی کونسل کے مذمتی بیان کو رکوانے کی کوششیں کیں جو ناکام رہیں۔

واضح رہے کہ 29 جون کی صبح دہشت گردوں نے پی ایس ایکس کی عمارت پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر ناکام بنادیا۔

سیکیورٹی اداروں نے اس حملے کو صرف 8 منٹ میں ناکام بناتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

واقعے میں ایک پولیس افسر اور تین نجی سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے تھے۔

حکومت سندھ کی جانب سے شہید اور زخمی پولیس اہکاروں کے ساتھ ساتھ شہید ہونے والے نجی سیکیورٹی گارڈز کے لیے بھی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین