کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی ارکان صوبائی و قومی اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، اپوزیشن کوا پنے گھر کی خبر نہیں اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا واویلا مچارہے ہیں۔
اپوزیشن کا پاس کوئی پلان نہیں عجیب مخمصے میں مبتلا ہے چینی پر مختلف سیاسی لوگوں کے مفادات کا گٹھ جوڑ ہے وہ مزاحمت کررہے ہیں، اسلام آباد میں مندر بننے سے متعلق پرویز الٰہی اور مفتی تقی عثمانی دونوں کے موقف میں وزن ہے، ن لیگ میں شاہد خاقان عباسی۔
شہباز شریف اور مریم نواز کے الگ الگ گروپس ہیں، ایوی ایشن انڈسٹری اور پائلٹوں کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے فارنزک آڈٹ کروایا۔ وہ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف بھی شریک تھے۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اسلام آباد میں مندرکی تعمیر پر پرویز الٰہی اورمفتی تقی عثمانی کی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، حکومت کومندر کی تعمیر اپنی جیب سے نہیں کرنی چاہئے، اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں حکومتی اتحادی بھی شامل ہوں گے۔
پی ٹی آئی جس طرح بنائی گئی اسی طر ح بکھر جائے گی، 1988ء میں آئی جے آئی بنایا جانا بھی غلط تھا، کسی کو اجازت نہیں دیتے کہ وہ کسی کو بھی مائنس کرے یہ اختیار صرف نظام یا عوام کا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی ارکان صوبائی و قومی اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، اپوزیشن کوا پنے گھر کی خبر نہیں اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا واویلا مچارہے ہیں۔