• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کا نقصان، قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ قطب پور کے علاقے عباس پورہ حسنین رضا سے دو مسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ، بستی کھار پور محمد عثمان سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موبائل مالیت30ہزار لےگئے ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے سلطان پور راول سے تین افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل مالیت53ہزار لےگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے کے ایف سی کے قریب شاہ زیب سے موٹرسائیکل سوار دو افراد نے جھپٹا مارکر بیگ چھین کر لےگئے جس میں نقدی و موبائل مالیت1لاکھ23ہزار موجود تھے ، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے لوہا مارکیٹ اللہ دتہ کی دکان سے سامان مالیت2لاکھ50ہزار تھانہ بستی ملوک کے علاقے عابد حسین کے بھانہ سے بکرے مالیت1لاکھ، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد جمیل کےگھر سے جانور مالیت 3 لاکھ 50ہزارجبکہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد صفدر کےگھر سے زیورات مالیت25لاکھ20ہزار چوری ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین