ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز آج اپنی 58ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
فلم ٹاپ گن سے شہرت پانے والے اداکار ٹام کروز 3 جولائی 1962 کو نیویارک میں پیدا ہوئے، وہ اب تک درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر آسکر سمیت کئی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
انیس برس کی عمر میں ہالی ووڈ فلم دی اینڈ لیس لو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ٹام کروز کی فلمی زندگی ہو یا ان کی ذاتی زندگی، وہ ہمیشہ سے ہی ہیڈ لائنز میں ہی رہے ہیں۔
1996 میں ٹام کروز کی شہرہ آفاق فلم مشن امپاسبل نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا اور 64 ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر کے کئی ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔
ٹام کروز کی 2005 کی شاہکار فلم وار آف دی ورلڈز نے 230 ملین ڈالر سے زائد کمائی کر کے خوب شہرت سمیٹی۔
ٹام کروز ٹاپ گن ماوریک میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جو کہ رواں سال سینما گھروں میں ریلیزہونی ہے جبکہ مشل امپاسبل سیریز کی ساتویں اور آٹھویں کڑی کا حصہ بنیں گے۔