• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کے نئے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم


پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’تم تم‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

گلوکار عاصم اظہر اور اور نامور ٹک ٹاک اسٹاراریکا حق کے نئے گانے ’تم تم‘ کو ریلیز کردیا گیا، گانا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

گانا 6 منٹ 11 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں محبت کرتے نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے جبکہ وہ جس سے محبت کرتے ہیں وہ لڑکی پیسے سے محبت کرتی ہے، گانے کے آخر میں اداکارہ ہانیا عامر کی انٹری بھی ہوتی ہے۔

عاصم اظہر کے گانے تم تم کو چار گھنٹوں میں تقریباً 3 لاکھ ویووز مل چکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی گانے کو پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین