مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کینٹ ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب لاہورمیں پیش ہوئے، نیب نے خواجہ آصف کو دوبارہ 17 جولائی کو طلب کرلیا۔
خواجہ آصف تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ نیب کے دفتر میں رہے اور تفتیشی حکام کے سوالات کے جوابات دیئے۔
نیب کی 3 رکنی ٹیم نے سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے خواجہ آصف سے سوالات کیے۔
نیب ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم خواجہ آصف کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوئی جس پر انہیں دوبارہ 17 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔
نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو آئندہ پیشی پر سوالوں کے جواب اور مکمل ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔