• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالونی،2ملزمان گرفتار،13کلو گرام چرس برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کالونی پولیس نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان صدام خان اور عبداللطیف سے13کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے،ملزمان چرس موٹر سائیکل اور رکشہ کے زریعہ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس نے بروقت کروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا،موٹر سائیکل سوار ملزم کی نشاندہی پر رکشے کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔
تازہ ترین