• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی

محسن نقوی—فائل فوٹو
محسن نقوی—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا فیصلہ پاک بھارت معاملے کا ہوا، ویسا ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونا چاہیے، بنگلا دیش برابر کا ملک ہے، اگر بھارت کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ  ڈکٹیشن ہوئی تو پھر پاکستان کا بھی ایک مؤقف ہے اور ہم اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے، پہلے حکومت فیصلہ بتا دے، پھر پلان اے، بی اور سی سب تیار ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں؟ یہ فیصلہ حکومت کرے گی، حتمی فیصلے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آمد کے منتظر ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی کے نہیں حکومت کے تابع ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ پر فیصلہ حکومت کرے گی، وہی کریں گے جو حکومت کہے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید