• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل خان سے علیحدگی پر سیما سجدیہہ کی لب کشائی

سیما سجدیہہ اور سہیل خان—فائل فوٹو
سیما سجدیہہ اور سہیل خان—فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار سہیل خان سے اپنی شادی ختم ہونے کے کئی برسوں بعد سیما سجدیہہ نے علیحدگی کی اصل وجوہات پر پہلی بار کھل کر بات کی اور بتایا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی کس طرح بدل گئی۔

سابق جوڑے نے 1998ء میں شادی کی اور 2022ء میں راہیں جدا کر لیں، ان کے 2 بیٹے نیروان اور یوہان ہیں، جن کی وہ دونوں مل کر پرورش کر رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں سیما نے ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ جب ہماری شادی ہوئی تو میں اور سہیل دونوں بہت کم عمر تھے اور اس بات کو پوری طرح نہیں سمجھ پائے تھے کہ وقت کے ساتھ زندگی اور انسان کس طرح بدلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری شادی ہوئی تو ہم دونوں بہت چھوٹے تھے، میں صرف 22 سال کی تھی، جیسے جیسے ہم بڑے ہوئے، مختلف سمتوں میں آگے بڑھتے گئے، ہمارے خیالات بدل گئے، آخرکار ہمیں احساس ہوا کہ ہم میاں بیوی سے زیادہ اچھے دوست ہیں۔

سیما نے کہا کہ علیحدگی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں بلکہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا گیا، ناخوش گوار ساتھ سے زیادہ اہم گھر کا سکون ہو گیا تھا، روز روز کی لڑائی سے بہتر تھا کہ ہم الگ ہو جائیں، ہم گھر کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے تھے، کھٹ پٹ سے بہتر ہے کہ علیحدگی ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عورت طلاق کا خواب نہیں دیکھتی اور نہ ہی اسے خود پر مسلط کرتی ہے، میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی اور یقیناً میرے بچے بھی متاثر ہوئے ہوں گے، ہمیں اس نتیجے تک پہنچنے میں کئی سال لگے، ہم خاص طور پر بچوں کے لیے درست وقت کا انتظار کر رہے تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آخری فیصلہ کس نے کیا، تو سیما نے واضح کیا کہ اس میں کسی پر الزام تراشی شامل نہیں تھی۔

طلاق کے بعد کی زندگی پر بات کرتے ہوئے سیما سجدیہہ نے انکشاف کیا کہ عملی خودمختاری میرے لیے سب سے بڑا چیلنج تھی، مجھے ہر چیز نئے سرے سے سیکھنی پڑی، جن میں مالی نظم و نسق اور انشورنس بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سیما سجدیہہ اس وقت وکرم آہوجا کے ساتھ تعلق میں ہیں، جن سے وہ 1998ء میں سہیل خان کے ساتھ شادی کرنے سے قبل منگنی کر چکی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید