بھارتی میڈیا کے بعد کرکٹ ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کے آئی سی سی کے فیصلے سے متعلق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔
بی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2026ء سے بنگلادیش کی ٹیم کو باہر کرنے کے فیصلے سے بی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ہے۔
میگا ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کو گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے۔