• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز کے ساتھ ظلم بند نہ ہوا تو تمام ہسپتال بند کردیں گے،وائی ڈی اے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداروں اور چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس سلمان حسیب چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کے ساتھ جورویہ اپنایا جارہا ہے وہ شرمناک ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ اُن کو تمام سہولیات دی جائیں۔ سلمان حسیب نے کہا کہ اگر ظلم بند نہ ہوا تو ہم اتحاد کا پیغام دینے کیلئے پورے پاکستان کے ہسپتال بند کردینگے۔ چئیرمین وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر حضر حیات نے کہا کہ ہم کشمیر میں اپنے ڈاکٹرز بھائیوں پر ظلم کیخلاف کھڑے ہیں۔ صدر وائے ڈی اے اسلام آباد ڈاکٹر فضل ربی نے کہا کہ کشمیر کے ڈاکٹرز کو پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح تنخواہیں دی جائیں۔اس موقع پر وائس چیئرمین وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب تارڑ نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین