• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرڈ سٹیشن سٹاف کیلیے ریسکیو1122 کے تعاون سے تربیتی پروگرام

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکوکے شعبہ ٹرانسمیشن اینڈ گرڈز(ٹی اینڈ جی) نے گرڈاسٹیشنوں کے سٹاف کو فائرفائٹنگ اور ایمرجنسی کی تربیت دلوانے کا سلسلہ شروع کردیاہے ۔ بتایا گیا ہے کہ میپکو ریجن میں بجلی فراہم کرنے والے گرڈ اسٹیشنوں کے سٹاف کو ریسکیو1122کے تعاون سے ٹریننگ کروائی جارہی ہے ۔ گزشتہ روز 132KV راجن پور گرڈاسٹیشن کے 19افسران و ملازمین کو فائرفائٹنگ اور ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔
تازہ ترین