• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریاں قرنطینہ


بھارتی ریاست کرناٹکا میں چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 47 بکریوں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

ریاست کرناٹکا میں بنگلورو کے نزدیک ایک گاؤں میں چار بکریاں پراسرار طور پر مر گئیں جس پر چرواہے کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آیا جبکہ چرواہے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گاؤں والوں میں کھلبلی مچ گئی اور 47 بکریوں کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ڈائریکٹر صحت برائے امراض مویشی نے گاؤں کا دورہ کیا اور کورونا ٹیسٹ کے لیے بکریوں کے تھوک کا نمونہ لیا علاوہ ازیں مردہ بکریوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا تاکہ موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔

  حکام کا کہنا ہے کہ بکریوں سے حاصل کردہ نمونوں کو لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ انسانوں سے کورونا وائرس جانوروں میں منتقل ہوا ہو لیکن تسلی کے لیے بکریوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

تازہ ترین