آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت کے معاملے پر مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ آئے، جہاں انہوں نے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کر دیئے۔
میاں شہباز شریف کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹ پہن کر ہائی کورٹ آئے۔
لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں میاں شہباز شریف کی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
عدالتِ عالیہ نے شہباز شریف کی 9 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
شہباز شریف کے ہمراہ نون لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء تارڑ بھی ہائی کورٹ پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
شہباز کی ضمانت میں توسیع، سرکاری ادارے سے کورونا ٹیسٹ کی ہدایت
اس موقع پر عطاء تارڑ نے میڈیا کو بتایاکہ شہباز شریف کی آمد کو کورونا وائرس کی وباء کے باعث مخفی رکھا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے شہباز شریف کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ضمانتی مچلکوں پر دستخط نہیں کر سکے تھے۔