• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس ، شہباز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست



منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دائرکردی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں تین ہفتوں کی توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں نے انہیں مزید تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

شہباز شریف نے حاضری سے استثنا کے لیے بھی ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

درخواست پر جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ شہباز  شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مزید تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

شہبازشریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی درخواست کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین