• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کی ضمانت میں توسیع، سرکاری ادارے سے کورونا ٹیسٹ کی ہدایت

شہباز کی ضمانت میں توسیع، سرکاری ادارے سے کورونا ٹیسٹ کی ہدایت


لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔عدالت نے شہباز شریف کو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سے 2 جولائی کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔جسٹس سرادر احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کی طرف سے کیا نئی درخواست دائر کی گئی ہے؟ شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی ہے، وہ کینسر کے مریض ہیں، ان کی ریکوری آہستہ ہوتی ہے۔

تازہ ترین