• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس کا مداحوں کو شکرگزار رہنے کا مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے مداحوں کو  انتہائی فکر انگیز پیغام دیتے ہوئے ہر حال میں شکرگزار رہنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ہمیں 2020 میں پیش آنے والے حادثات اور شرح اموات کو یاد کر کے خدا کے ناشکری کرنے کے بجائے اللہ کی عطا کردہ نعمتوں پر شکرگزار رہنا چاہئے۔

عمران عباس نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کیا ہم نے ہر لمحہ ہونے والی رحمتوں کی برسات کا شکر ادا کیا ہے؟ کیا جو ہمارے پاس موجود ہے اس کا شکر ادا کیا ہے؟ کیا جو ہمارے اعمال ہیں اس کے بدلے کیا ہمیں کچھ ملنا بھی چاہئے؟

View this post on Instagram

#gratitude

A post shared by (@imranabbas.official) on


اداکار نے لکھا کہ ہمیں ان تمام نعمتوں اور برکتوں کا انداہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ ہم سے لے لی جاتی ہیں، انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ اللہ کے شکرگزار رہیں اور اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے رہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’زندگی خوبصورت چیز ہے، اُسکی رحم دلی اور مہربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اور اس کے پاس بندے کو دینے کیلئے نعمتوں کی کمی نہیں۔‘

اپنے اس پیغام کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ ہر وقت الحمداللہ کہتے رہا کریں تاکہ اس کی رحمتوں کے سائے میں رہیں۔

تازہ ترین