• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بدترین لوڈشیڈنگ، عوام شدید مشکلات سے دوچار


شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام نا صرف شدید مشکلات کا شکار ہیں بلکہ ان کی لئے زندگی کی بنیادی ضروریات تک رسائی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

گرمی کی شدت میں نہ دن کو سکون اور نہ راتوں کو چین ہے، سونے کا وقت قریب آتا ہے تو کے الیکٹرک کے لوڈشیڈنگ کے ایس ایم ایس صارفین کو ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔

شہر کے مختلف اور گنجان علاقوں میں چھوٹے چھوٹے گھروں کے رہائشیوں کے لیے 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ وبال جان بن گئی ہے۔

کے الیکٹرک کو بجلی کی پیداواری صلاحیت بہتر کرنے کے لئے فرنس آئل بھی مل گیا اور گیس بھی فراہم کردی گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ کینپ سے بجلی کی معطلی بھی کمی کی وجہ ہے، بجلی کے رجسٹرڈ صارفین کو لوڈشیڈنگ کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے جبکہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ ترسیل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گورنر سندھ اور اسٹیک ہولڈرز سے اجلاس کیلئے تیار ہیں، کے الیکٹرک

ذرائع کے لیکٹرک کا کہنا ہے کہ 700 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے، بن قاسم کے 2 یونٹ بند ہیں اور آئے دن کی فنی خرابی کو لوڈشیڈنگ کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے۔

وزارت پانی و بجلی پاور ڈویژن نے رات 12 بجے کے بعد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن بجلی کی طویل بندش شہریوں کے لئے اذیت بن گئی ہے۔

تازہ ترین