• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے دوران طبی عملے کے لیے ہیلتھ الائونس کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے دوران گریڈ ایک سے 16 کے لیے ہیلتھ الائونس کی منظوری دے دی ہے ۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے گریڈ 1تا 16کے ملازمین کے لئے 17 ہزار روپے کے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دے دی گئی ہے ۔گریڈ 17 اور اس سے اوپر والوں کو 35ہزار روپے کا الاؤنس ملے گاجبکہ پوسٹ گریجویٹس کے لیے 15ہزار، ہاؤس آفیسر کے لیے 10 ہزار اور نرسنگ اسٹوڈنٹس کے لیے 5ہزار روپے کے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے ۔

تازہ ترین