• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارے بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری بزرگ کی لاش کے قریب ننھے و معصوم نواسے کی دل دہلادینے والی تصویر عالمی اداروں، اقوام متحدہ،عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کیلیے لمحہ فکریہ ہے، جو بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے سات لاکھ سے زائد فورس تعینات کی ہوئی ہے، مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی گئی ہے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایک معصوم اور ننھے بچے کی تصویر میں وہ اپنے شہید نانا کو جگانے کی کوشش کر رہا ہے، یہ بھارتی ظلم و ستم کی ایک اور بدترین مثال ہے۔

تازہ ترین