• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرم قربانی کے اجازت ناموں کی تجدید جلد کرینگے، ناصرحسین شاہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر مذہبی امور وبلدیات سیدناصر حسین شاہ نے کہا کہ دینی مدارس کو چرم قربانی جمع کرنے کیلئے 2019 کے اجازت نامہ کی تجدید کیلئے جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، علماء کرام کی جاری کردہ ایس او پیز کے تحت اجتماعی قربانی کی اجازت ہوگی، وہ جامعہ اشرف المدارس میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اجلاس کی صدارت جامعہ اشرف المدارس کے مہتمم مولانا حکیم محمد مظہر نے کی، اجلاس سے مولانا محمد عادل خان، ڈاکٹر سعید خان اسکندر، قاری محمد عثمان،مولانا طلحہ رحمانی اور دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین