• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے چین کی سرحد پر مزید 20 ہزار فوجی بھیج دیئے

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت نے چین کی جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں اضافے کرنے کے بعد اپنا ہزاروں فوجیوں پر مشتمل ڈویژن مشرقی لداخ کی سرحد پر تعینات کردیا اور اطلاعات ہیں کہ جلد اس ڈویژن کی آرٹلری بھی پہنچ جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فوج بھارتی ریاست اتر پردیش سے بھیجی گئی ہے،15 جون کو گلوان وادی میں چینی فوج سے جھڑپ کے بعد دونوں جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھیجے گئے ہزاروں بھارتی فوجی مشرقی لداخ پر تعینات کیے جائیں گے،واضح رہے کہ ایک ڈویژن میں 15 سے 20 ہزار فوجی ہوتے ہیں۔

دوسری جانب چین اور بھارتی فضائیہ کی جانب سے لداخ کی سرحد پر پروازیں بھی شروع کردی گئی ہیں ۔

تازہ ترین