• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری علاقوں میں12اور مضافاتی علاقوں میں 18گھنٹےلوڈشیڈنگ

پشاور(وقائع نگار ) شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کرد یا ہے جبکہ بعض علاقوں میں ریکوری ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیاہے کہ غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ہنگامی بنیادوں پر ختم کیا جائے بصورت دیگر اہم شہراوں پر احتجاج سمیت واپڈا ہاوس کے سامنے احتجاج کرینگے دلہ زاک روڈ،فقیرہ آباد،کارپوریشن کالونی ،گلبہار اور ہشتنگری میں بجلی غائب ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ مٖضافاتی علاقوں بڈھ بیر،متنی اور ماشو خیل میں بھی بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے عوام عاجز آ گئے ہیں اور آن لائن کلاسز میں بھی طلبہ کو دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گرمی کی شدت سے گھروں میں خواتین،بچوں اور بزرگ افراد کو بھی شدید مشکلات درپیش ہے پیسکو کی جانب سے شہری علاقوں میں 10سے 12گھنٹے اور مضافاتی علاقوں میں 15سے 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہےعلاقہ مکینوں نے غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر وپڈا ہاوس سمیت اہم شہراوں پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
تازہ ترین