• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف سکھر یونین آف جرنلسٹ کا احتجاج

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف سکھر یونین آف جرنلسٹ کا احتجاج


جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف سکھر یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

سکھر میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو 113روز ہوچکے ہیں لیکن نیب کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا۔

مظاہرین نے کہا کہ ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری صرف سیاسی انتقام ہے، میر شکیل الرحمٰن کو قید کرکے آزادی اظہار رائے دبانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایڈیٹر انچیف جنگ جیو کوحقائق پر مبنی خبریں دکھانے کی سزا دی جا رہی ہے، ملک بھر کی صحافی برادری ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کے لیے سراپا احتجاج ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ میرشکیل الرحمٰن کو فوری رہا کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ جنگ گروپ اور جیوٹی وی کے ایڈیٹر انچیف کی رہائی کے لیے پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

تازہ ترین